0
Sunday 1 Nov 2009 10:41

پاکستان اور ایران نے گیس پائپ لائن کے آپریشنل منصوبے پر دستخط کر دیئے

پاکستان اور ایران نے گیس پائپ لائن کے آپریشنل منصوبے پر دستخط کر دیئے
اسلام آباد:پاکستان اور ایران نے گیس پائپ لائن منصوبے کے آپریشنل معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں،دونوں اطراف کے حکام نے گیس پائپ لائن منصوبے کے آپریشنل معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق گیس فیلڈ سے لیکر ایرانی سرحد اور پھر ایرنی سرحد سے نواب شاہ تک پائپ لائن بچھانے سے قبل آپریشنل معاہدے پر دستخط ایک تاریخی معاہدہ ہے۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان گیس کے سیلز پرچیز معاہدے میں پائپ لائن کے آپریشنل معاملات کا احاطہ نہیں کیا گیا تاہم اب ہونیوالے آپریشنل معاہدے کے تحت منصوبے کیلئے بچھائی جانیوالی پائپ لائن کامعیار،پائپ لائن کے ڈایامیٹر اور پائپ لائن سے متعلق قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ دونوں ممالک پہلے ہی گیس سیلز پرچیز معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں،جس کے تحت پاکستان ایران سے روزانہ 750 ملین کیوبک فٹ گیس 71 فیصد خام تیل کی قیمت پر درآمد کریگا جس کو پاکستان 4500میگا واٹ تھرمل بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال کریگا جبکہ پہلے یہ تھرمل پاور جنریٹر فرنس آئل سے چل رہے ہیں جنہیں گیس پر تبدیل کر دیا جائیگا۔لیکن اب بلوچستان کی جانب سے گوادر کی صنعت کیلئے 250ملین کیوبک فٹ گیس کی طلب کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لہٰذا اب اسلام آباد چاہتا ہے کہ ایران اسے 250ملین کیوبک فٹ گیس اضافی فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 14195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش