QR CodeQR Code

سانحہ کوہستان میں جاں بحق ہونے والے 15 افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا

2 Mar 2012 00:41

اسلام ٹائمز:ہربن نالہ میں دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے 16 افراد میں سے ایک فرد کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے


اسلام ٹائمز۔ جمعرات کی صبح نگر کے مختلف موضع جات کی 9 میتوں کی تدفین ہوئی جبکہ استور کی 3، سکردو، شروٹ اور پاراچنار سے تعلق رکھنے والے ایک ایک افراد کو ان کے آبائی علاقوں میں دفن کر دیا گیا۔ صوبائی حکومت نے پاراچنار سے تعلق رکھنے والے شخص کی میت کو بذریعہ ہیلی کاپٹر بھجوا دیا۔ ہربن نالہ میں دہشتگردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے 16 افراد میں سے ایک فرد کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے مگر راولپنڈی بس اڈے اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس فرد کا نام علی ہے اور دیگر معلومات کا پتہ نہیں چل سکا ہے، شناخت نہ ہونے پر اسے سی ایم ایچ کے سرد خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 142149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/142149/سانحہ-کوہستان-میں-جاں-بحق-ہونے-والے-15-افراد-کو-سپرد-خاک-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org