QR CodeQR Code

فلسطینی وزیر اعظم مستعفی‘ مخلوط حکومت کے قیام کی راہ ہموار

8 Mar 2009 12:08

فلسطین میں حماس اور الفتح کی مخلوط حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی ‘فلسطینی وزیر اعظم سلام فیاض مستعفی ہو گئے جبکہ غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں غزہ راکٹ اسکواڈ کا ایک رکن شہید ہو گیا



غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین میں حماس اور الفتح کی مخلوط حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی ‘فلسطینی وزیر اعظم سلام فیاض مستعفی ہو گئے جبکہ غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں غزہ راکٹ اسکواڈ کا ایک رکن شہید ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم سلام فیاض نے اپنا استعفیٰ صدر محمود عباس کو سونپ دیا ہے۔سلام فیاض نے یہ استعفیٰ فلسطینی صدر محمود عباس اور حماس کے رہنماوں کے درمیان اقتدار میں شراکت کے لیے ہونے والی بات چیت سے قبل دیا ہے۔ صدر محمود عباس اور حماس ایک مخلوط حکومت بنانے کی کوششوں میں ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں غزہ راکٹ اسکواڈ کا ایک رکن شہید اور2 زخمی ہوگئے۔ اسلامی جہاد کے ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ کے روز فلسطینی مجاہدین نے غزہ سے اسرائیل پر 5 راکٹ داغے جس کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں راکٹ فائرنگ کے مقام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے راکٹ اسکواڈ کا ایک رکن شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء اسرائیل نے ہفتہ کے روز غزہ پر فضائی حملے کی تردید کردی۔


خبر کا کوڈ: 1422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1422/فلسطینی-وزیر-اعظم-مستعفی-مخلوط-حکومت-کے-قیام-کی-راہ-ہموار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org