0
Friday 2 Mar 2012 11:33

ایٹمی طاقت پاکستان ثابت قدم رہے، امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ایرانی صدر

ایٹمی طاقت پاکستان ثابت قدم رہے، امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ایرانی صدر
اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی دھمکیوں میں نہ آئے یہ صرف گیدڑ بھبھکیاں ہیں، امریکہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکا تو پاکستان تو ایٹمی طاقت ہے، اسے کیا خوف ہے۔ پاکستانی حکمرانوں کو چاہئے امریکی دھمکیوں پر کان نہ دھریں اور اپنے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات پر توجہ دیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ گیس پائپ لائن معاہدے پر امریکہ پاکستان کو دھمکیاں دینے سے باز رہے، پاکستان اور ایران ملکر خطے کے تمام مسائل حل کر سکتے ہیں، غیر ملکی فوج کی مداخلت سے امن و امان کا قیام نہیں ہو پا رہا۔ ہمارا ایٹمی پروگرام آئی اے ای اے کے قواعد کے مطابق اور قانونی ہے، ایرانی ماہرین علمی اور سائنسی میدانوں میں دنیا کی اوسط توانائیوں سے زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں، اسرائیل اور امریکہ میں ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں، یہ بات انہوں نے صوبہ البرز میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں سے جوہری پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھنے کے لئے ہمارے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ تیل کی برآمدات پر پابندیوں اور جنگ کے جواب میں ہماری بھی دھمکیاں ہیں اور ہم درست وقت پر ان پر عمل کریں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے خبردار کیا ہے کہ گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکا پاکستان کو دھمکیاں دینے سے باز رہے، پاکستان اور ایران ملکر خطے کے تمام مسائل حل کر سکتے ہیں، سامراج کی دھمکیوں سے نہ ڈرنے والے ملک ہی ترقی کر سکتے ہیں، ہمارا ایٹمی پروگرام آئی اے ای اے کے قواعد کے مطابق اور قانونی ہے، اسرائیل اور امریکا میں ایران پر حملہ کرنے کی جرأت نہیں۔ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے صوبہ البرز میں تین ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ماہرین علمی اور سائنسی میدانوں میں دنیا کے اوسط ممالک سے زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ماہرین کی توانائیاں ہی ہماری سربلندی کا سبب ہیں۔
خبر کا کوڈ : 142229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش