0
Friday 2 Mar 2012 18:47

سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی سب سے زیادہ نشستیں، ن لیگ دوسرے نمبر پر

سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی سب سے زیادہ نشستیں، ن لیگ دوسرے نمبر پر
اسلام ٹائمز۔ پنجاب سے سینٹ کی سات جنرل نشستوں پر 8 امیدوار تھے۔ مسلم لیگ ن کے چار امیدوار، سردار ذوالفقار خان کھوسہ، ایم حمزہ، رفیق رجوانہ اور ظفر اللہ ڈھانڈلہ جبکہ پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر بابر اعوان، اسلم گل، کامیاب ہوئے۔ پنجاب اسمبلی میں 366 میں سے 2 ووٹ مسترد ہو گئے۔ سندھ میں سات جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کے رضا ربانی 22 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہو گئے۔ سعید غنی 23، ڈاکٹر کریم خواجہ 22 اور مختار عرف عاجز دھامرہ 22، ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی 25، سید مصطفیٰ کمال 26، اور مسلم لیگ فنکشنل کے سید مظفر حسین شاہ 22 ووٹ لے کر جیت گئے۔ 

خواتین کی دو نشستوں پر پیپلز پارٹی کی مدثر سحر کامران 99 اور ایم کیو ایم کی نسرین جلیل 59 ووٹ کے ساتھ فاتح رہیں۔ اقلیتی نشست پر پیپلز پارٹی کے ہری رام 157 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے۔ ان کے مدمقابل پھٹو مل کو 4 ووٹ ملے، جبکہ تین ووٹ مسترد ہو گئے۔ فاٹا سے صالح شاہ، نجم الحسن اور ہدایت اللہ کامیاب ہوئے۔

چوتھے سینیٹر کے لیے دو امیدواروں عبدالمالک قادری اور ہلال الرحمان کے ووٹ برابر نکلے جس پر قرعہ اندازی کرائی گئی۔ قرعہ اندازی میں ہلال الرحمان جیت گئے۔ ایک امیدوار منیر اورکزئی، صالح شاہ کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے۔ فاٹا کے دو ارکان قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان اور عبد المالک وزیر نے ووٹ نہیں ڈالا۔ ہدایت اللہ، نجم الحسن اور صالح شاہ کو پانچ پانچ ووٹ ملے۔ بلوچستان میں جنرل نشستوں پر جے یو آئی کے حافظ حمد اللہ، پیپلز پارٹی کے نوابزادہ سیف اللہ مگسی، سردار فتح محمد حسنی اور بی این پی عوامی کے میر اسرار اللہ زہری کامیاب ہو گئے۔ 63 ووٹوں میں سے ایک ووٹ مسترد ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 142325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش