QR CodeQR Code

مردان، قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف جے یو آئی اور تحریک انصاف کا احتجاج

2 Mar 2012 21:35

اسلام ٹائمز:مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں نیٹو افواج کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف جے یو آئی اور تحریک انصاف نے مردان میں احتجاجی مظاہرے کئے، اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر امریکہ کیخلاف نعرے درج تھے، جے یو آئی کے مشتعل کارکنوں نے ملاکنڈ چوک پر احتجاج کیا، جے یو آئی کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد علی نے کہا کہ نیٹو افواج نے سازش کے تحت کئی مرتبہ قرآن پاک کی بے حرمتی کی، اسی طرح کاٹلنگ میں بھی تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے نور گل اور تاج محمد کی قیادت میں جلوس نکالا اور کاٹلنگ بازار میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا، اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے۔


خبر کا کوڈ: 142347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/142347/مردان-قرآن-پاک-کی-بے-حرمتی-کیخلاف-جے-یو-آئی-اور-تحریک-انصاف-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org