QR CodeQR Code

بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرے: یورپی مہم

1 Nov 2009 16:18

غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے کوشاں یورپی مہم نے غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے اسرائیلی انکار پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰


غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے کوشاں یورپی مہم نے غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے اسرائیلی انکار پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ برسلز سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون تجاویز کو مسترد کر دیا جس میں غزہ کی تعمیر نو اور ناکہ بندی کے خاتمے کا کہا گیا تھا۔ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ کی سفارشات کو مسترد کرنے پر اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرے، صرف مذمتی بیانات جاری کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ یورپی مہم کے رکن رامی عبدہ نے کہا کہ اہلیان غزہ کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ بالخصوص غزہ جنگ میں غزہ کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا گیا۔ بین الاقوامی برادری کی کمزوری کی وجہ سے شرم الشیخ کانفرنس کی قراردادوں پر عمل نہیں کیا جا سکا۔ رامی عبدہ نے غزہ کی راہ داریاں کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 14235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/14235/بین-الاقوامی-برادری-اسرائیل-کے-خلاف-پابندیاں-عائد-کرے-یورپی-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org