0
Saturday 3 Mar 2012 00:40

اقتصادی پابندیوں کی امریکی دھمکی، پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ڈاکٹر قدیر خان

اقتصادی پابندیوں کی امریکی دھمکی، پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ڈاکٹر قدیر خان
اسلام ٹائمز۔ نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کی دھمکی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کے اوجھا کیمپس میں اپنے نام سے منسوب آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نئی نسل قرآن پاک سے استفادہ کر کے منزل تلاش کرے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کوشش کے باوجود ان کے خلاف ایک پیسے کی خوردبرد کا الزام نہ لگا سکے، انہوں نے کہا کہ پچیس سالہ خدمات کے بعد ریٹائرمنٹ پر ملنے والی نو ہزار روپے کی پینشن بڑھ کر سینتیس ہزار روپے ماہانہ ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 142382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش