0
Saturday 3 Mar 2012 01:25

اٹک، تھانہ سٹی کی حدود سے 3 مشکوک امریکی شہری گرفتار

اٹک، تھانہ سٹی کی حدود سے 3 مشکوک امریکی شہری گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اٹک میں تین امریکی شہریوں سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، امریکی شہری جونز رچرڈ، جوناتھن پاؤل اور ڈینئل کیان کو اٹک کی حدود میں بلا اجازت داخل ہونے پر حراست میں لیا گیا ہے، تینوں امریکی شہری ایک این جی او کے اسکول کی تقریب میں شریک تھے، پولیس نے امریکی شہریوں سے اٹک میں داخلے کا اجازت نامہ طلب کیا جو وہ پیش نہ کر سکے، جس پر انہیں حراست میں لے کر تھانہ سٹی منتقل کر دیا گیا۔ آخری اطلاعات آنے تک امریکی شہریوں کو رہا نہیں کیا گیا تھا، امریکی شہریوں کے ہمراہ این جی اوز کی دو خواتین عہدیداروں سمیرا سحر اور صبا گل کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے امریکی شہریوں کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے اٹک اور اس کی تحصیل فتح جنگ میں غیر ملکیوں کے بلا اجازت داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 142386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش