0
Saturday 3 Mar 2012 17:06

اقوام متحدہ نے پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد اور ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کر دیا

اقوام متحدہ نے پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد اور ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کر دیا
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے آزاد گروپ نے پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد اور ٹارگٹ کلنگ کو روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں فرقہ وارانہ بنیاد پر شہریوں کے قتل کے کئی واقعات پر انسانی حقوق کی تنظیموں کو تشویش ہے، حکومت پاکستان ایسے عناصر کو بے نقاب کر کے ان کیخلاف سخت کارروائی کرے۔ گزستہ روز نیو یارک سے جاری بیان میں گروپ کی اقلیتی امور کی ماہر ریٹا ازساک نے کہا کہ پاکستان میں انتہاء پسندی کے واقعات حیران کن ہیں اور اس کے ردعمل میں قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ فرقہ وارانہ واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کر کے ان کیخلاف کارروائی کرے۔

ہینئر بائیلفیڈٹ جو خطے میں آزادی کے امور کے ماہر ہیں، نے کہا ہے کہ اگر فرقہ وارانہ واقعات میں اضافہ ہوا تو اس سے پورے ملک میں نفرت پھیلے گی۔ کرسٹوف ہانیز نے کہا کہ حکومت پاکستان فرقہ وارانہ واقعات کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے اور ایسے واقعات کی روک تھام میں ناکامی کی تحقیقات کی جائیں۔ تمام ماہرین نے فرقہ وارانہ واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کیساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 142583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش