QR CodeQR Code

ہر شہري کو ہر جگہ تحفظ فراہم نہيں کر سکتے، رحمان ملک

3 Mar 2012 17:44

اسلام ٹائمز:لاہور ہائيکورٹ ميں پاسپورٹ آفس کي افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کي سالميت اور سلامتی مقدم ہے اپنے سياسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی سلامتی کے لئے متحد ہو جانا چاہيے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزير داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ رياست ملک کے ہر شہري کو ہر انچ، گلي، محلے اور سڑک پر تحفظ فراہم نہيں کر سکتی کيونکہ ملک ميں دہشت گردی کا ايک مائنڈ سيٹ ہے۔ وزيرداخلہ نے ملک بھر کے وکلا کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا اعلان بھي کر ديا. لاہور ہائيکورٹ ميں پاسپورٹ آفس کي افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کي سالميت اور سلامتی مقدم ہے اپنے سياسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی سلامتی کے لئے متحد ہو جانا چاہيے، مخصوص ملک اور عناصر پاکستان کے پيچھے لگے ہوئے ہيں، ملک کي بقا صرف جمہوريت اور اتحاد ميں ہے. اگر تنظيم، اتحاد، يقين محکم اور برداشت کا مادہ ہو گا تو کوئی بھي ملک کی طرف ميلی آنکھ سے نہيں ديکھ سکے گا. رحمن ملک کا کہنا تھا کہ ميڈيا پرکوئی پابندی نہيں ميڈيا جو چاہے کہہ سکتا ہے اور يہ حق ميڈيا کو جمہوريت نے ہی ديا۔


خبر کا کوڈ: 142589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/142589/ہر-شہري-کو-جگہ-تحفظ-فراہم-نہيں-کر-سکتے-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org