QR CodeQR Code

چیچہ وطنی میں 2 اہل تشیع رہنماؤں پر دہشت گردوں کی فائرنگ، معجزانہ طور پر محفوظ رہے

3 Mar 2012 19:19

اسلام ٹائمز: بلاک نمبر 10 کے رہائشی سید ناصر علی زیدی اور محمد علی شہباز مدرسہ عزیز المدارس کے اندر داخل ہو رہے تھے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس پر دونوں نے زمین پر لیٹ کر اپنی جان بچائی۔


اسلام ٹائمز۔ چیچہ وطنی میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ملت جعفریہ کے دو رہنماؤں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ تفصیل کے مطابق تھوڑی دیر قبل ملت جعفریہ کے بلاک نمبر10 کے رہائشی سید ناصر علی زیدی اور محمد علی شہباز مدرسہ عزیز المدارس کے اندر داخل ہو رہے تھے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس پر دونوں نے زمین پر لیٹ کر اپنی جان بچائی۔ 

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی چیچہ وطنی اور ایس ایچ او سٹی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے فوری طور پر شہر کی ناکہ بند کروا دی ہے۔ یہ عمل قابل ذکر ہے کہ سید علی ناصر زیدی کے بڑے بھائی علی عابد زیدی کو 1992 میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے حوالے سے شیعہ رہنما اکثر اپنی تشویش کا اظہار کرتے رہتے ہیں لیکن پنجاب حکومت کے دہشت گردوں کے الحاق کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔


خبر کا کوڈ: 142604

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/142604/چیچہ-وطنی-میں-2-اہل-تشیع-رہنماؤں-پر-دہشت-گردوں-کی-فائرنگ-معجزانہ-طور-محفوظ-رہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org