QR CodeQR Code

علی بابا چالیس چوروں سے نجات تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، شہباز شریف

3 Mar 2012 22:35

اسلام ٹائمز: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ان کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ علی بابا چالیس چوروں سے لوٹی گئی دولت چھین کر عوام میں بانٹیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن کے انبار لگے ہیں، کرپشن کا بادشاہ چند میل دور اسلام آباد کے بنکر میں بیٹھا ہے۔ علی بابا چالیس چوروں سے نجات تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں ۳۰ہزار طلباء کو مفت تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں، ہونہار اور قابل طلباء کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں۔ طلباء لیپ ٹاپ سے ایسے فارمولے پیش کریں گے جن سےچالیس چوروں کا خاتمہ ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی کے شہریوں کو آئندہ چند ماہ میں چاندنی چوک پر فلائی اوور اور دل کے امراض کے اسپتال کے افتتاح کی بھی نوید سنائی۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے علاج پر لاکھوں بھی خرچ ہوں تو حکومت پنجاب مفت علاج کرے گی۔ جلسے کے دوران کارکنوں کے نعروں سے شہباز شریف پریشان ہو گئے اور انہوں نے کارکنوں کو نعرے لگانے سے منع کر دیا۔ شریف شریف نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ شیر نہ دکھائیں، صدر آصف زرداری جلد بھاگ جائیں گے۔ اس سے قبل وزیراعلٰی پنجاب نے اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی گولڑہ روڈ کا افتتاح کیا۔


خبر کا کوڈ: 142637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/142637/علی-بابا-چالیس-چوروں-سے-نجات-تک-پاکستان-ترقی-نہیں-کر-سکتا-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org