0
Monday 2 Nov 2009 10:46

راولپنڈی خودکش بم دھماکہ،جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہو گئی

راولپنڈی خودکش بم دھماکہ،جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہو گئی
راولپنڈی:شالیمار ہوٹل کے قریب واقع بینک کے باہر ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہو گئی جبکہ 55 زخمی ہیں،جاں بحق اور زخمیوں میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق دھماکہ آج صبح دس بجکر انتالیس منٹ پر اس وقت ہوا۔جب دو خودکش حملہ آور موٹر سائیکل سواروں نے بینک کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا دیا ، دھماکے کے وقت بینک کے باہر تنخواہیں وصول کرنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔جن میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے ۔واقعے کے بعد راولپنڈی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔جاں بحق اور زخمیو ں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال،ہارٹ انٹرنیشنل اسپتال،بینظیر شہید اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا۔زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں تیرہ افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جن میں سے آٹھ کی شناخت ہو گئی ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سیکورٹی سخت کر دی۔ دھماکے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے تین عینی شاہدین کو بھی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کے بعد مال روڈ سے متصل تمام نجی و سرکاری اسکولوں کو بند کر دیا گیا۔
راولپنڈی دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہے،ترجمان ریسکیو1122
راولپنڈی:راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں مبینہ خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 34ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق دھماکے سے 32 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔صدر کا کہنا ہے کہ بہیمانہ جرم میں ملوث عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ دھماکا 10 بج کر40 منٹ پر شالیمار ہوٹل کے قریب ایک بنک کے بیرونی دروازے کے قریب ہوا۔ دھماکے سے بنک کے قریب موجود متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے اور بڑی تعداد میں گاڑیوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔۔ذرائع کے مطابق بنک کے باہر پنشن اور تنخواہ لینے والوں کی قطار موجود تھی کہ ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے قطار کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔آر پی او اسلم ترین کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے مقام سے حملہ آور کی خودکش جیکٹ اور اس کے جسم کے کچھ حصے ملے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام پر ایک سر بھی ملا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو میں 13 لاشیں اور 16مختلف اسپتالوں میں 23 زخمی پہنچائے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ 3 لاشیں ملٹری اسپتال بھی پہنچائی گئیں۔اسپتال میں کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ 
 
راولپنڈی:خودکش حملہ،26 افراد جاں بحق 55 زخمی 
راولپنڈی:راولپنڈی میں واقع شالیمار ہو ٹل کے قریب خودکش حملے میں 26 افراد جا ں بحق جبکہ 55کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔دھماکہ آج صبح دس بج کر انتالیس منٹ پر ہو اتھا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی تھی۔دھماکے کے فورا بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاورں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔امدادی کا رکنوں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔خودکش حملہ آور نے بینک میں تنخواہیں لینے کے لئے آنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاں بحق ہونے والوں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیان بھی تباہ ہوئی ہیں۔خودکش حملے کے بعد راولپنڈی میں اسکول بند کر دئے گئے ہیں۔ 



خبر کا کوڈ : 14268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش