0
Sunday 4 Mar 2012 23:40

ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکہ، ڈی ایس پی زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکہ، ڈی ایس پی زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈيرہ اسماعيل خان ميں ٹاؤن ہال چوک کے قریب نصب بم دھماکہ کے باعث ڈی ايس پی زخمی ہو گئے ہیں، پوليس ذرائع کے مطابق بم دھماکہ کے بعد اس موقع پر فائرنگ بھی کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ڈی ايس پی کو ہی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی اور بم پہلے ہی نصب کیا گیا تھا، جبکہ زخمی ڈی ايس پی کو ضلعی اسپتال منتقل کرديا گيا ہے۔ واقعہ کے بعد شہر میں سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں، واضح رہے کہ 14 جنوری کو ڈی پی او آفس کو دہشتگردوں نے حملہ کا نشانہ بنایا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 142901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش