0
Monday 5 Mar 2012 19:49

جس انقلاب کی بات کی جارہی ہے وہ ہم ہی لائیں گے، یو سف رضا گیلانی

جس انقلاب کی بات کی جارہی ہے وہ ہم ہی لائیں گے، یو سف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی ن لیگ سے ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہوکر پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے، میں نے شاہ محمود کو پانی و بجلی کی اہم وزارت دلانا چاہی لیکن وہ نہ مانے، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ جتنے کام ہم کرسکتے ہیں اور کوئی نہیں کرسکتا، جس انقلاب کی بات کی جارہی ہے وہ ہم ہی لائیں گے ۔ اپنے بیٹے موسیِ گیلانی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے پر حلقہ کے عوام کا شکر گزار ہوں، وہ ملتان میں ظہرانے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ موسیِ گیلانی جس حلقہ سے کامیاب ہوئے اسی سے 1951ء میں میرے چچا بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملتان جب سندھ کا دارالحکومت تھا تو ہمارے آباو اجداد اس وقت سندھ کے گورنر تھے، ہمارے آباو اجداد تحریک پاکستان میں قائداعظم کے ساتھ تھے، 1985 میں میری مدد سے شاہ محمود قریشی ایم پی اے کا الیکشن جیت سکے، شاہ محمود قریشی کو ہم سب نے مل کر سیاست میں متعارف کروایا، پیپلزپارٹی کی خالی نشستیں واپس لینے کیلئے لوگوں کو الیکشن لڑایا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ ن سے ناراض ہوکر پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے، 2002ء میں بھی شاہ محمود کی مدد کی اور انہیں کامیاب کرایا، انہوں نے کہا کہ میں نے شاہ محمود قریشی کو اس لئے پانی و بجلی کی وزارت دلانا چاہی کہ وہ وزارت خارجہ کی نسبت پانی و بجلی کی وزارت میں رہ کر عوام کی بہتر طریقے سے خدمت کرسکتے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ میں جیل میں تھا لیکن میرا بھائی اور بھانجا الیکشن جیتے، انہوں نے کہا کہ اصل طاقت عوام کے پاس ہے، ان کے سامنے سرنگوں ہیں، پارلیمنٹ کی طاقت کو تسلیم نہ کرنے والوں کو عوام مسترد کردیں گے، عوامی مینڈیٹ کی تذلیل کرنے والے آج عوام کی طاقت دیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بچوں سے کہا کہ پارٹی ٹکٹ دے یا نہ دے لیکن پارٹی کو نہیں چھوڑنا، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ جتنے کام ہم کرسکتے ہیں کوئی اور نہیں کرسکتا، سرائیکی علاقے کو انتظامی یونٹ بنانے کی نواز شریف کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں، انقلاب وہ ہے جو ہم لائینگے۔
خبر کا کوڈ : 142908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش