0
Monday 5 Mar 2012 15:05

قرآن کی بے حرمتی سے بین المذاہب تعلقات متاثر ہونگے، شاہ تراب الحق

قرآن کی بے حرمتی سے بین المذاہب تعلقات متاثر ہونگے، شاہ تراب الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن مجید کی بے حرمتی کو گھناؤنا اور قبیح فعل قرار دیتے ہوئے اس سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مسلمانوں کی مقدس ترین الہامی کتاب ہے جس کی تعظیم و توقیر ہر مسلمان پر فرض ہے کوئی اہل ایمان قرآن کریم کی توہین برداشت نہیں کرسکتا۔ اس کے علاوہ اس سے بین المذاہب تعلقات بھی شدید متاثر ہوں گے او آئی سی کو چاہئے کہ اقوام متحدہ اور امریکا سے واقعہ پر بھرپور احتجاج کرے۔ یہ بات انہوں نے دفتر جماعت اہلسنت میں ذمہ داران کے اجلاس میں کہی۔ اس موقع پر مولانا خلیل الرحمن چشتی، مولانا ناصر خان قادری، محمد الطاف قادری، عبدالحفیظ معارفی، مولانا کامران قادری، عرفان حسین قادری، غلام شبیر ہزاروی، مظہر الدین قادری، محمد آصف قادری و دیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کی علمبردار اور مہذب ہونے کی دعویدار امریکی حکومت درحقیقت اسلام دشمنی میں تمام اخلاقی حدود اور قوانین کو پامال کرکے مسلمانوں کو انتہائی اقدام پر مجبور کررہی ہے مغرب کی جانب سے کتاب اللہ کی بے حرمتی جیسے ناپاک عمل سے انتہا پسندی کو فروغ حاصل ہوگا جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اہلسنت کراچی کے تحت جمعہ 2 مارچ کو یوم عظمت قرآن منایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 143124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش