0
Tuesday 6 Mar 2012 00:59

نواز شريف کو فوجی جرنيل کی خواہش پر سياست ميں لايا، چوہدری شجاعت

نواز شريف کو فوجی جرنيل کی خواہش پر سياست ميں لايا، چوہدری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف زیادہ باتیں نہ کھولیں، کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ سیاست میں بند ذہن اور بند دروازے کے ساتھ نہیں رہا جاتا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا چیمپئن بننے والے نواز شریف کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے چودہ سال نواز شریف کا ساتھ دیا اور فوجی جرنیل کے کہنے پر وہی نواز شریف کو سیاست میں لائے تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کامل علی آغا کی کامیابی مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ فتح ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان یہ اتحاد قائم رہے گا۔ 

خبر کا کوڈ : 143263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش