QR CodeQR Code

طالبان نے اسلام کے تشخص کو پامال کیا، ثروت اعجاز

6 Mar 2012 11:59

اسلام ٹائمز: اپنی رہائش گاہ پر نعت کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان اولیاء کا فیضان ہے اور اس کی حفاظت بھی اولیاء اللہ کے ماننے والے کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی کے انسان دوست فلسفے کو جتنی آج عام کرنے کی ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی، انتہا پسند نام نہاد طالبان نے اسلام کے تشخص کو پامال کرکے رکھ دیا ہے اور آج امن، محبت، رواداری، مساوات، برداشت اور انسانیت کے احترام کا درس دینے والے دین اسلام کو پوری دنیا میں بدنام کرنے کی ناپاک جسارت کی ہے، جب تک صوفی ازم کے ماننے والوں کا ایک فرد بھی زندہ ہے، دنیا پر موجود باطل قوتیں دین اسلام کے خلاف سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان اولیاء کا فیضان ہے اور اس کی حفاظت بھی اولیاء اللہ کے ماننے والے کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 143328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/143328/طالبان-نے-اسلام-کے-تشخص-کو-پامال-کیا-ثروت-اعجاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org