0
Tuesday 6 Mar 2012 12:50

مفاد پرست سیاستدان ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتے، قاری عثمان

مفاد پرست سیاستدان ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتے، قاری عثمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہاکہ مفاد پرست اور ابن الوقت سیاستدان ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتے، ملک کی تقدیر جمعیت علمائے اسلام، اسلامی نظام نافذ کرکے تبدیل کرے گی، کراچی کی اسلام زندہ باد کانفرنس میں لاکھوں لوگوں کی شرکت اور ملک گیر عوامی رابطہ مہم کی کامیابی نے ثابت کر دیا کہ عوام اسلامی نظام کا نفاذ چاہتے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے جے یو آئی کراچی کی جانب سے رابطہ مہم کے پہلے اور دوسرے روز محمدی کالونی، جامعہ شمس العلوم کیماڑی میں کارکنوں، عوامی اجتماعات اور جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ رہنما حاجی صوفی محمد مسکین کی جانب سے اسلام زندہ باد کانفرنس کی کامیابی پر دفتر ختم نبوت میں عہدیداران کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ظہرانے میں قاری شیرافضل خان، مولانا عبدالکریم عابد، مولانا حماد اللہ شاہ، مفتی محمد حسن لانگاہ، قاضی فخر الحسن ، مفتی فیض الحق، امین الحق آزاد، مولانا گل رفیق حسن زئی، اسرارالدین اوردیگر بھی موجود تھے، قاری محمد عثمان نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد ملک میں اسلامی نظام کا قیام ہے۔
خبر کا کوڈ : 143359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش