QR CodeQR Code

ریکوڈک پراجیکٹ، غیر ملکی کمپنی ٹی تھیان کی اپیل مسترد

6 Mar 2012 22:36

اسلام ٹائمز:ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتایا کہ قدرتی ذخائر کی کان کنی کی خواہشمند کمپنی ٹی سی سی کی اپیل کو صوبائی سیکرٹری معدنیات نے مسترد کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ ریکوڈک کے قدرتی ذخائر کی کان کنی کی خواہشمند غیر ملکی کمپنی ٹی تھیان کی اپیل مسترد کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ریکوڈک کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتایا کہ قدرتی ذخائر کی کان کنی کی خواہشمند کمپنی ٹی سی سی کی اپیل کو صوبائی سیکرٹری معدنیات نے مسترد کردیا ہے۔ جبکہ ٹی سی سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں اس فیصلے کی نقل آج ہی ملی ہے، وہ اس پر کچھ غور کرنا چاہتے ہیں۔ جس پر عدالت نے مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
 
اپلیٹ اتھارٹی نے اس پر فیصلہ سناتے ہوئے کمپنی کی اپیل مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ کمپنی کو بلوچستان میں کسی قسم کے پراسپکٹنگ اور ایکسپلوریشن لائسنس جاری نہیں کئے گئے۔ اس لئے ٹی سی پی کو مائننگ لیز کی درخواست اور اپیل کا حق نہیں ہے۔ اپلیٹ اتھارٹی نے اس سلسلے میں ڈی جی مائنز کے پندرہ نومبر 2011ء کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ٹی سی سی پی کی اپیل کو خارج کردیا۔ سماعت میں ٹی سی سی پی کی جانب سے خالد انور ایڈووکیٹ اور ہادی شکیل احمد جبکہ ڈی جی مائنز کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل امان اللہ کزانی اور نادرعلی چھلگری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 143380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/143380/ریکوڈک-پراجیکٹ-غیر-ملکی-کمپنی-ٹی-تھیان-کی-اپیل-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org