QR CodeQR Code

سانحہ کوہستان، دہشتگردوں کی عدم گرفتاری ایک سوالیہ نشان ہے، علامہ ساجد نقوی

6 Mar 2012 14:45

اسلام ٹائمز: شیعہ علماء کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت سانحہ کوہستان کے متاثرین کیلئے کئے گئے وعدے پورے کرے اور دہشتگردوں کو فوری گرفتار اور ملک بھر میں دہشتگردوں کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے اُنکی پشت پناہی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ کوہستان قاتلوں کی عدم گرفتاری عوام میں بے چینی پیدا کر رہی ہے۔ سانحہ کے متاثرین سے کئے گئے وعدوں پر ابھی تک عمل نہ کرنا انتظامیہ کا غیر سنجیدہ عمل ہے۔ سانحہ کوہستان کے لواحقین سے تعزیت کرنیوالے علماء، عمائدین پر شرپسندوں کے حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ گلگت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس ہیں۔ پے در پے حملے ہونے کے باوجود دہشتگردوں کی عدم گرفتاری ایک سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سید ساجد علی نقوی نے سانحہ کوہستان کے حوالے سے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
 
انہوں نے کہا ملک اس وقت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے جبکہ شرپسندی، دہشتگردی، قتل و غارت گری اور ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے معصوم اور بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ ان حالات میں عوام کے صبر اور حوصلے کو مزید آزمانا کسی طور پر مناسب اور درست نہیں۔ انہوں نے کہا وفاقی، صوبائی حکومتیں سانحہ کوہستان کے متاثرین کیلئے کئے گئے وعدے پورے کریں اور شرپسندوں، دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کو عمل میں لائیں اور ملک بھر میں شرپسندوں اور دہشتگردوں کی کارروائیوں اور سرگرمیوں کو روکنے کیلئے اُن کے اور اُنکی پشت پناہی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں۔


خبر کا کوڈ: 143389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/143389/سانحہ-کوہستان-دہشتگردوں-کی-عدم-گرفتاری-ایک-سوالیہ-نشان-ہے-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org