QR CodeQR Code

ایران پاک بھارت مذاکرات کی بحالی میں مدد دے،شاہ محمود قریشی

3 Nov 2009 11:37

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کے لئے ایران اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایران کے بھارت کے ساتھ گہرے روابط ہیں جو پاک بھارت مذاکرات کی بحالی میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔


تہران:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کے لئے ایران اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایران کے بھارت کے ساتھ گہرے روابط ہیں جو پاک بھارت مذاکرات کی بحالی میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے سیستان و بلوچستان بم دھماکے کے بارے میں کہا کہ کالعدم تنظیم کے عبدالمالک ریگی پاکستان میں نہیں ہیں۔ پاکستان نے اس کے بھائی کو گرفتار کر کے ایرانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے پاک ایران تعلقات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 14342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/14342/ایران-پاک-بھارت-مذاکرات-کی-بحالی-میں-مدد-دے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org