0
Tuesday 3 Nov 2009 13:33

کراچی ٹرین حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی

کراچی ٹرین حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی
کراچی:کراچی میں جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس اور مال بردار ٹرین میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی جبکہ 42زخمی ہیں۔جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لئے بھاری مشنری استعمال کی جا رہی ہے اور بوگیوں کو کاٹ کر اندر پھنسے افراد کو نکالا جا رہا ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔جناح اسپتال میں اب تک دس افراد کی لاشیں پہنچائی گئی ہیں جن میں تین خواتین،چار مرد اور تین بچے شامل ہیں۔
کراچی ٹرین حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد  10ہو گئی
کراچی:قائد آباد کے قریب جمعہ گوٹھ میں مال گاڑی اور علامہ اقبال ایکسپریس میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی اور 38 زخمی ہیں،زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے،ٹرین کی بوگیوں میں ابھی متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کا ڈرائیور ریڈ سگنل پر ٹرین کو نہیں روک سکا اور وہ مال گاڑی سے جا ٹکرائی۔حادثے کے بعد کراچی سے اندرون ملک ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی،ڈی ایس ریلوے کے مطابق تین سے چار گھنٹوں میں ٹرینوں کی آمدورفت بحال کر دی جائے گی۔حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور جاں بحق افراد کو جناح و دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا اور بوگیوں کو کاٹ کر اندر پھنسے افراد کو نکالا جا رہا ہے ۔جناح اسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کے مطابق زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،جناح اسپتال میں لائے جانے والے زخمیوں میں عبدالغنی،شعیب،وسیم احمد،یاسمین،نواز،الیاس،جوہر،معظم،نازیہ،ثاقب،عائشہ،طاہر و دیگر شامل ہیں جب کہ اسپتال میں ایک نامعلم بچے کی لاش بھی لائی گئی ہے۔جائے وقوعہ پر لوگوں کے رش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق حادثے سے متعلق 99206112 اور   9920113پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی،متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا،الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور خون کے عطیات دیں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔
خبر کا کوڈ : 14354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش