QR CodeQR Code

سانحہ کوہستان کے مجرم جلد بے نقاب ہونگے، مہدی شاہ

7 Mar 2012 14:40

اسلام ٹائمز:نگر میں تعزیت کے بعد عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ آٹھ مارچ کو وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک گلگت پہنچ رہے ہیں اور انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے پیش رفت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ کوہستان کے اصل مجرم بہت جلد قانون کے گرفت میں ہوں گے اور مجرموں کی گرفتاری تک گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔ چھلت نگر میں شہداء کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد عمائدین نگر اور علماء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ اس اندوناک سانحے کے بعد نگر میں پھنسے کوہستانیوں کو بحفاظت نکال کر اخوت اور بھائی چارگی کی نئی مثال قائم کی ہے جس کے لئے اہلیان نگر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ سید مہدی شاہ نے کہا کہ سانحے کوہستان کے بعد گلگت بلتستان میں امن برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کا کردار مثبت رہا اور امید ہے کہ آئندہ بھی اس مثبت رویے کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ آٹھ مارچ کو وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک گلگت پہنچ رہے ہیں اور انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے اپنی پیش رفت ہوگی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ ہمسایہ دوست ملک چین کے ساتھ ہمارے گہرے اور مضبوط رواسم بھی ہیں اور کچھ طاقتیں شاہراہ قراقرم کو غیر محفوظ بنانے کیلئے بھی سرگرم عمل ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ صوبائی کابینہ کے وزراء سینئر وزیر محمد جعفر، وزیر بلدیات انجینئر محمد اسماعیل، وزیر تعلیم علی مدد شیر، صوبائی وزیر خزانہ محمد علی اختر کے علاوہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سیف اللہ چھٹہ بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 143693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/143693/سانحہ-کوہستان-کے-مجرم-جلد-بے-نقاب-ہونگے-مہدی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org