0
Wednesday 7 Mar 2012 16:51

ملک میں سیاسی اور مذہبی انتشار سر اٹھا رہا ہے، حافظ حسین

ملک میں سیاسی اور مذہبی انتشار سر اٹھا رہا ہے، حافظ حسین
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں صحافیوں کے وفد سے بات چیت کر تے ہوے جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد ’’زرخواہ‘‘ اتحاد ہے اسی لئے مفادات کی تقسیم کا اختیار آصف زرداری کو دیا گیا ہے، اعتزاز احسن حکومتی ٹیم کے بارہویں کھلاڑی ہیں، جن کے چیئرمین سینٹ بننے کے امکانات زیادہ ہیں، پنجاب میں لوہے کو لوہا، لوہار کو لوہار اور ملک میں میاں کو میاں کاٹ رہا ہے، 20 ویں ترمیم کا حال بھی میثاق جمہوریت کی طرح ہے۔ 


حافظ حسین احمد نے کہا کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی کیلئے ووٹ خریدیں تو یہ جمہوریت کا حسن ہوتا ہے اور جب یہی ’’جمہوری حسن‘‘ سر بازار نیلام ہو تو وہ جمہوریت دشمن بن جاتا ہے۔ ایوان صدر بتائے کہ پیپلز پارٹی کے کتنے سینیٹر ’’ایزی لوڈ‘‘ کے مرہون منت ہیں، یہ لسٹ بھی انتخابی فہرستوں کی طرح مفاد عامہ کیلئے ’’ڈسپلے‘‘ ہونی چاہئے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ فاروق ستار آج غیر مسلموں کو صدر اور وزیراعظم بنوانے کی بات کرتے ہیں کہیں کل کو وہ یہ مطالبہ نہ کر دیں کہ ایسے شخص کو ملک کا وزیراعظم بنا دیا جائے جو ’’لندن‘‘ میں رہتا ہو اور وہ ٹیلیفون پر ہی ملک کا نظام چلائے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہم ایم ایم اے کی بحالی میں رکاوٹ تھے اب جماعت اسلامی رکاوٹ ہے، وہ پہلے صدارت اور سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ چاہتی ہے جبکہ ہم ایم ایم اے کو چیف جسٹس کی بحالی کی طرز پر بحال نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی اور مذہبی انتشار سر اٹھا رہا ہے جس کے تدارک کے لئے متحدہ مجلس عمل کی بحالی ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن اور بدعنوانی ختم ہو جائے تو بہت سے مسائل خودبخود حل ہو جائیں گے۔ 

خبر کا کوڈ : 143715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش