0
Wednesday 7 Mar 2012 19:06

پشاور میں بلیک لسٹ ہونے کے باوجود غیر ملکی سیکیورٹی ایجنسی سرگرم

پشاور میں بلیک لسٹ ہونے کے باوجود غیر ملکی سیکیورٹی ایجنسی سرگرم
اسلام ٹائمز۔ امریکی قونصلیٹ اور اقوام متحدہ کے بیش تر دفاتر پر سیکیورٹی خدمات انجام دینے والی سیکیورٹی ایجنسی ’’ویکن ہٹ‘‘ غیر رجسٹرڈ ہے اور یہ ایجنسی تاحال قواعد و ضوابط کے برعکس صوبہ خیبر پختونخوا میں کام کر رہی تھی جب کہ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے جن 27 نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کئے ہیں ان مین ویکن ہٹ بھی شامل ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘کے خصوصی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں اس وقت 116 نجی سیکیورٹی کمپنیاں مختلف دفاتر، بینکوں، این جی اوز اور دیگر مقامات پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

محکمہ داخلہ نے 43 نجی سیکیورٹی ایجنسیز کے لائسنس منسوخ کر دیے جن مں سے 10 کمپنیوں نے اپنی دستاویزات مکمل کر کے لائسنس حاصل کر لئے ہیں جب کہ بعد میں مزید 6 کمپنیوں نے محکمہ داخلہ کا لائسنس کے اجراء کے لئے درخواستیں جمع کروا دی ہیں، تاہم تاحال 27نجی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ ہیں جن میں بعض نے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے جب کہ غیر ملکی سیکیورٹی کمپنی ویکن ہٹ پر پابندی لگانے سے متعلق احکامات پر ہائیکورٹ نے محکمہ داخلہ سے جواب طلبی کر لی ہے۔

سیکرٹری محکمہ داخلہ اعظم خان کے بقول ان نجی سیکیورٹی کمپنیوں کی معطلی کی سب سے بڑی وجہ پشاور شہر اور گرد و نواح میں امن و امان کی صورتحال خصوصاً بینک ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ہیں اور محکمہ داخلہ نے تمام نجی سیکیورٹی کمپنیوں کو دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد ان کے لائسنس معطل کئے ہیں اور اگر یہ کمپنیاں اپنی دستاویزات پوری نہیں کرتیں تو ان کے خلاف دو ہفتوں کے اندر اندر کریک ڈاؤن شروع کر دیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 143765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش