QR CodeQR Code

پاک ایران منصوبے پر نظر رکھے ہوئے ہیں، رچرڈ ہوگلینڈ

7 Mar 2012 21:10

اسلام ٹائمز: امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف میشن رچرڈ ہوگلینڈ نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ اتنا بڑا ہے ایک ہفتہ کیا، ایک سال میں بھی مکمل نہیں ہو سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ڈپٹی چیف آف میشن کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر پاکستان کو کوئی دھمکی نہیں دی، ہم پاکستان کے توانائی کے بحران سے آگاہ ہیں اور اس پر ملکر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل میٹس اور جنرل کیانی آپس میں رابطے میں ہیں، جنرل میٹس کے دورہ پاکستان کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔ رچرڈ ہوگلینڈ کا کہنا تھا کہ کمیرون منٹر کو نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق کوئی خاص پیغام نہیں ملا۔ اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قرآن جلانے کے حوالے سے صدر اباما پہلے ہی معافی مانگ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 143786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/143786/پاک-ایران-منصوبے-پر-نظر-رکھے-ہوئے-ہیں-رچرڈ-ہوگلینڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org