0
Wednesday 4 Nov 2009 09:49

اسرائیل بیت المقدس میں اشتعال انگیز کاروائیاں بند کرے،اقوام متحدہ

اسرائیل بیت المقدس میں اشتعال انگیز کاروائیاں بند کرے،اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل مشرقی بیت المقدس میں اشتعال انگیز کاروائیاں بند کرے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں بستیوں کا قیام بند کرے اور اور معاہدے کی پاسداری کرے۔انہوں نے اسرائیل کو کہا ہے کہ مشرق بیت المقدس میں اشتعال انگیز کاروائیاں بندکرے۔دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان نے اقوام متحدہ کی غزہ سے متعلق رپورٹ کی مذمت کی ہے جس میں اسرائیل اور حماس کو دسمبر 2008ء میں ہونے والی جنگ کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے اکثر نمائندگان نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کو غیر متوازن اور غلط قرار دیا ہے۔
اسرائیلی بستیوں کا قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہے،برطانیہ
لندن:برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کا قیام غیر قانونی اور امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔برطانوی وزیر خارجہ نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کے قیام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔اس حوالے سے ہمارا موقف بڑا واضع ہے کہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے بستیوں کے قیام غیر قانونی اور امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
خبر کا کوڈ : 14382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش