0
Wednesday 4 Nov 2009 10:26

این آر او کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا،جمہوری نظام کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،وزیراعظم گیلانی

این آر او کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا،جمہوری نظام کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،وزیراعظم گیلانی
اسلام آباد:وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے این آر او کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا،وسیع تر قومی مفاد اور پارلیمنٹ کی خواہش پر این آر او ایوان میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،میثاق جمہوریت پر مکمل عمل کیا جائے گا،17 ویں ترمیم اور 58 ٹو بی ختم کر دیں گے،صدر مملکت اور پارلیمنٹ کے اختیارات میں آئین کے مطابق توازن پیدا کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کا حل نکالیں گے، انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی۔ گذشتہ روز قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اراکین کی تقاریر کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ این آر او کی منظوری کے لئے اخبارات میں 20,20 کروڑ روپے تقسیم کرنے کا الزام لگایا گیا،یہ پارلیمنٹ کی تذلیل ہے۔جمہوریت بہت بڑا اثاثہ ہے ہمیں اس کا تحفظ کرنا ہے۔ اداروں کے استحکام سے جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے۔ میثاق جمہوریت پر تیزی کے ساتھ عمل درآمد کیا جائیگا۔ ہم اس معاہدے پر مخلص ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ایوان میں آنے سے پہلے میاں نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات کی۔ ہم اپنے اتحادیوں کے بھی شکر گزار ہیں۔ انہوں نے ہمیں صحیح رائے دی۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جا رہا ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی بلایا جائیگا۔ چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔
وزیراعظم سے جنرل طارق مجید کی ملاقات،وزیرستان آپریشن پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید نے پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مسلح افواج کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں،ملک میں امن وامان کی صورتحال سمیت جنوبی وزیرستان میں جاری پاک فوج کے آپریشن پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے جنوبی وزیرستان آپریشن کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے وزیراعظم کو ایٹمی اثاثوں کے تحفظ اور ان کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام خطے میں امن و امان کیلئے ہے اور پاکستان کم سے کم پائیدار ایٹمی صلاحیت برقرار رکھے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی سسٹم مکمل طور پر موثر، فعال اور کثیرالجہتی ہے۔

خبر کا کوڈ : 14389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش