QR CodeQR Code

کیمرون منٹر کی سیکرٹری خارجہ جلیل عباس سے ملاقات

9 Mar 2012 00:59

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جاری پارلیمانی عمل سے پاک امریکہ تعلقات میں شفافیت اور وضاحت آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی سفیر کیمرون منٹر نے سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جاری پارلیمانی عمل سے پاک امریکہ تعلقات میں شفافیت اور وضاحت آئے گی۔ امریکی انتظامیہ کے مختلف عہدیداروں سے ملاقاتوں کے بعد امریکی سفیر کیمرون منٹر کچھ دن پہلے اسلام آباد پہنچے تھے۔ انہوں نے بدھ کی شب سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر غور کرنے کیلئے پارلیمانی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی عمل کے ذریعے ہی ان تعلقات میں شفافیت اور ضروری وضاحت آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 143947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/143947/کیمرون-منٹر-کی-سیکرٹری-خارجہ-جلیل-عباس-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org