QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین ملتان میں گلوبل مارچ ٹو یروشلم کے شرکاء کی میزبانی کرے گی

8 Mar 2012 14:36

اسلام ٹائمز:ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلوبل مارچ ٹو یروشلم کے شرکاء کو ملتان میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی نے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی سے ملاقات کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا کہ ملتان میں مجلس وحدت مسلمین عالمی رہنمائوں کی میزبانی کرے گی، جس پر فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے ذمہ داران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ مولانا اقتدار حسین نقوی نے اسلام ٹائمزکے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلوبل مارچ ٹو یروشلم کے شرکاء کو ملتان میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہے گی اور یہ ثابت کردے گی کہ ملتان کی غیور عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یروشلم نہ صرف مسلمانوں بلکہ عیسائیوں کیلئے بھی مقدس مقام کا حامل ہے، مجلس وحدت مسلمین ملتان نے اس حوالے سے کمیٹیاں ترتیب دے دی ہیں اور انکی فائنل میٹنگ جمعتہ المبارک کو ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 143960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/143960/مجلس-وحدت-مسلمین-ملتان-میں-گلوبل-مارچ-ٹو-یروشلم-کے-شرکاء-کی-میزبانی-کرے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org