0
Wednesday 4 Nov 2009 11:20

حماس نے تل ابیب تک مار کرنے والا راکٹ حاصل کر لیا،اسرائیل

حماس نے تل ابیب تک مار کرنے والا راکٹ حاصل کر لیا،اسرائیل
یروشلم:اسرائیلی انٹیلی جینس کے سربراہ میجر جنرل اموس یادلین نے کہا ہے کہ حماس نے غزہ میں ایرانی راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو اسرائیل کے شہری علاقوں کو ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میجر جنرل اموس یادلین نے اسرائیلی پارلینٹ کی خارجہ امور اور دفاعی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حماس کو ایران نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب تک مار کرنے والا راکٹ دیا ہے جس کا حماس نے کامیاب تجربہ بھی کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راکٹ 37 میل (60 کلومیٹر) تک مار کر سکتا ہے جس سے اسرائیل کے اہم مقامات کو حماس نشانہ بنا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 14399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش