QR CodeQR Code

25 مارچ طاغوت کی غلامی سے نجات کا دن ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

8 Mar 2012 19:31

اسلام ٹائمز: جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان سے محبت، حق کی شناخت اور طاغوت کے غلامی سے انکار کرنے والے پیروان قرآن و اہلبیت ع 25 مارچ کو ثابت کر دیں گے کہ اب ملک میں امریکی مداخلت کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مسائل کا واحد حل قرآن و اہلبیت ع کی روشنی میں پنہاں ہے، ملک میں بڑھتی ہوتی دہشتگردی امریکی غلامی کا پیش خیمہ ہے، پاکستانیوں کی اکثریت امریکا سے نفرت کرتی ہے، 25 مارچ طاغوت کی غلامی سے نجات کا دن ہے، 25 مارچ کے دن لاکھوں فرزندان توحید پاکستان سے امریکی نفوذ کے خلاف اپنی سیاسی جدوجہد کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل محمد مہدی و دیگر بھی موجود تھے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سرزمین پاکستان جو کہ لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کی گئی تھی، آج امریکی نفوذ کی بدولت پاکستانیوں کے خون سے سرخ ہو چکی ہے، آج اس سرزمین پر عالمی استعمار امریکا نے کبھی فرقہ واریت، کبھی لسانیت، کبھی قوم پرستی کے نام پر لوگوں کو ایک دوسرے کے قتل عام پر ابھارا، آج یہ سرزمین امریکی نفوذ کی بدولت ایک کربلا کا منظر پیش کرتی ہے کہ جہاں ہر روز بے گناہوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے ہر باضمیر، غیرت مند، شجاع اور وطن سے محبت کرنے والے جوانوں پر فرض ہے کہ وہ اپنی سرزمین کی حفاظت کے میدان عمل میں نکلیں اور پاکستان سے امریکی نفوذ کے خاتمہ کے لئے منظم ہوں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 25 مارچ طاغوت کی غلامی سے نجات کا دن ہے، 25 مارچ کے دن لاکھوں فرزندان توحید پاکستان سے امریکی نفوذ کے خلاف اپنی سیاسی جدوجہد کا اعلان کریں گے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوتی دہشتگردی امریکی غلامی کا پیش خیمہ ہے، پاکستان سے محبت، حق کی شناخت اور طاغوت کے غلامی سے انکار کرنے والے پیروان قرآن و اہلبیت ع 25 مارچ کو ثابت کر دیں گے کہ اب ملک میں امریکی مداخلت کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کے کرداروں کو عوام کے سامنے لایا جائے اور پاکستان کے خلاف سازشوں کے مرکزی کردار امریکی سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 144038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/144038/25-مارچ-طاغوت-کی-غلامی-سے-نجات-کا-دن-ہے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org