0
Friday 9 Mar 2012 01:29

ڈیرہ مراد جمالی میں فورسز پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 2 افراد ہلاک

ڈیرہ مراد جمالی میں فورسز پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 2 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ میر حسن کی حدود میں گوٹھ پیرویل کے مقام پر گشت کرنے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص روز خان شدید زخمی ہو گیا۔ 

واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ہلاک ہونیوالے دو افراد کی لاشیں سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچادی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 144076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش