QR CodeQR Code

شاہ زین بگٹی کی امریکی پولیٹیکل قونصلر سے خفیہ ملاقات

9 Mar 2012 03:09

اسلام ٹائمز:ملاقات کی ویڈیو بنانے والے نجی ٹی وی کے رپورٹر کا آئی فون چھین لیا گیا۔ شاہ زین بگٹی کے گارڈز نے رپورٹر پر تشدد کیا اور دھمکیاں دیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں امریکی پولیٹیکل قونصلر جوناتھن بریٹ اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کی ایک خفیہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات کی کوریج کرنے والے اے آر وائی کے رپورٹر کو شاہ زین بگٹی اور ان کے ساتھیوں نے روک لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان کو دھمکیاں بھی دیں۔ اس موقع پر رپورٹر کا آئی فون بھی چھین کر سارا ڈیٹا اڑا دیا گیا۔ واقعے کے بعد پاکستان یونین آف جرنلسٹس سمیت مختلف صحافتی تنظیموں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر شوکت پراچہ نے اس واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان آج پاکستان سے علیحدگی کے دہانے پر کھڑا ہے اور بلوچستان کو اس حالت تک پہنچانے میں امریکہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ اس کی متعدد مثالیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ جس کی ایک مثال حال ہی میں امریکی ایوان بالا میں بلوچستان سے متعلق پیش کی جانے والی قرارداد ہے اور اس کی تازہ ترین مثال شاہ زین بگٹی کی امریکی پولیٹیکل قونصلر جوناتھن بریٹ سے خفیہ ملاقات ہے۔


خبر کا کوڈ: 144092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/144092/شاہ-زین-بگٹی-کی-امریکی-پولیٹیکل-قونصلر-سے-خفیہ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org