0
Friday 9 Mar 2012 19:05

بھارت نے دہشت گردی کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعتراف کر لیا

بھارت نے دہشت گردی کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعتراف کر لیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ اس کی فوج امریکی سپیشل آپریشنز کمانڈ کے ساتھ انسداد دہشت گردی پر کام کر رہی ہے۔ اس کی بڑی وجہ پاکستان اور اسلامی عسکریت پسندوں سے نمٹنا ہے اس کیلئے وہ اسرائیل، امریکا اور دیگر مغربی ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت خطے میں بالادستی اور مقامی سپر پاور بننے کی راہ میں رکاوٹ اسلامی عسکریت پسندوں کو خیال کرتا ہے، اس لیے امریکی سپیشل آپریشنز کمانڈ کی موجودگی چاہتا ہے۔

امریکی سپیشل فورسز کے اہلکار خاموشی سے بھارت میں موجودہ ہیں اور کچھ بھارتی آپریٹرز بھی امریکا کا دورہ کرتے ہیں اس سارے عمل کو مکمل رازداری میں رکھا گیا ہے۔ امریکی سپیشل آپریشنز کمانڈ کے خطے میں کئی ممالک سے تعلقات ہیں۔ بھارت نے پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کے متعلق امریکی سپیشل آپریشنز کمانڈ کو معلومات فراہم کرنے کی پیش کش بھی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں مقامی کمیونسٹ پارٹیوں نے اس مسئلے کو اٹھا لیا ہے۔

سرد جنگ کے دوران بھارتی دعوی تھا کہ وہ غیرجانبدار ہے اور سوویت یونین سے ہتھیاروں کی خریداری تک تعلق ہے اور سوشلزم پر یقین رکھتا ہے جب کہ گزشتہ دو دہائیوں میں بھارت کے سوشلسٹ کی طرف جھکاو نہ ہونے کے برابر ہے اور زیادہ مغربی ہتھیار خریدنے کی طرف مائل ہو گیا ہے۔ امریکی سپیشل آپریشنز کمانڈ اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں پیش پیش ہے اس لیے بھارت Secret SOCOM سے اشتراک میں دلچسپی رکھتا ہے۔ یہ کام انسداد دہشت گردی کے انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے اور تربیت تک ہے لیکن اس کو مکمل رازداری میں رکھا جا رہا ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 144209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش