0
Friday 9 Mar 2012 21:49

ہم پاکستان کے ٹکڑے نہیں ہونے دیں گے، مولانا فضل الرحمان خلیل

ہم پاکستان کے ٹکڑے نہیں ہونے دیں گے، مولانا فضل الرحمان خلیل

اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پر بلوچستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لال مسجد اسلام آباد سے انصار امہ کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انصار امہ کے امیر مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ امریکہ کی بلوچستان میں مداخلت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ہم پاکستان کے ٹکڑے نہیں ہونے دیں گے۔ امریکہ افغانستان میں ناکام ہو چکا ہے اور اب بلوچستان میں بھی امریکی سازشیں ناکام ہوں گی۔ 

انصار امہ کے امیر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے اسلام تشخص اور ایٹمی پروگرام کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ کا بڑا ہدف اس وقت پاکستان کی سالمیت و خود مختاری ہے۔  انصار امہ کے امیر کا کہنا تھا کہ جسطرح روس کو سبق سکھایا گیا ہے اسی طرح کا سلوک امریکہ کے ساتھ بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ آپریشن سے نہیں بلکہ مفاہمت سے حل ہوگا۔ ریلی سے تحریک دفاع پاکستان کے امیر زاہد بختاوری اور لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے بھی خطاب کیا۔

شرکائے ریلی "دل دل جان جان طالبان طالبان" ، "سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد طریقنا طریقنا الجہاد الجہاد" اور "دفاع پاکستان جہاد فی سبیل اللہ" کے نعرے لگا رہے تھے۔ شرکاء کے ہاتھوں میں بینزز اور پلے کارڈز تھے جن پر بلوچستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔ ریلی کے موقع پر اسلام آباد پولیس اور خفیہ اداروں نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔

خبر کا کوڈ : 144256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش