0
Friday 9 Mar 2012 22:59

پنجاب اسمبلی، ایجنسیوں سے رقوم کی وصولی کے تذکرے پر ن لیگ اور پی پی پی کے درمیان ہنگامہ آرائی، نعرے بازی

پنجاب اسمبلی، ایجنسیوں سے رقوم کی وصولی کے تذکرے پر ن لیگ اور پی پی پی کے درمیان ہنگامہ آرائی، نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اصغر خان کیس میں میاں برادران کو دی جانے والی رقوم کے تذکرے پر ہنگامہ آرائی ہوئی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اراکین نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ اسپیکر رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ پوائنٹ آف آرڈر پر قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے مطالبہ کیا کہ میاں نواز شریف ۳۵ لاکھ اور میاں شہباز شریف ۲۵ لاکھ روپے ایجنسیوں سے لینے کا حساب دیں اور قوم سے معافی مانگیں۔ اس پرمسلم لیگ ن کے اراکین نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کھڑے ہوگئے اور صدر زرداری کے سوئس اکاونٹس اور کرپشن کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ لیکن راجہ ریاض نے اپنی تقریر جاری رکھی۔ پھر اسپیکر بھی میدان میں آئے اور سرکاری کارروائی شروع کرتے ہوئے راجہ ریاض کو بیٹھنے کا کہا کہ ان کے پوائنٹ آف آرڈر کا پنجاب اسمبلی کے بزنس سے کوئی تعلق نہیں۔

اسپیکر نے راجہ ریاض کے بیان کو کارروائی سے حذف قرار دے دیا تو پیپلز پارٹی کے اراکین نے کھڑے ہو کر نعرے بازی شروع کر دی۔ اسپیکر نے راجہ ریاض کو مزید بات کرنے کی اجازت نہ دی تو پیپلز پارٹی کے اراکین نے واک آوٹ کر دیا اور جاتے ہوئے کورم کی نشاندہی بھی کر دی۔ کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر نے اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا۔ وقفہ سوالات میں پارلیمانی سیکرٹری صنعت، کان کنی و معدنیات رانا تجمل حسین نے بتایا کہ چنیوٹ اور رجوعہ سادات میں ۱۹۸۹ء میں دریافت ہونے والے لوہے کے ذخائر کو قابل استعمال بنانے میں تاخیر کی وجہ مزید تحقیقاتی کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 144266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش