QR CodeQR Code

بحرین میں ملک گیر مظاہرے، آیت اللہ عیسی قاسم بھی مظاہرین میں شامل

9 Mar 2012 23:58

اسلام ٹائمز: آج بحرین میں "لبیک یا بحرین" کے عنوان سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے نکالے گئے جن میں ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم نے بھی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق آج جمعہ ۹ مارچ کے روز بحرین میں ملک بھر میں "لبیک یا بحرین" کے عنوان سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ ان مظاہروں کی کال ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم نے دی تھی۔ وہ خود بھی مظاہرے میں شریک تھے۔ آیت اللہ عیسی قاسم کی جانب سے مظاہروں کی کال بحرین میں سعودی فورسز کی آمد کا ایک سال مکمل ہونے پر دی گئی۔ ایک اندازے کے مطابق آج ان ملک گیر مظاہروں میں ۵ لاکھ مظاہرین نے شرکت کی۔ یاد رہے بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ حکومت مخالف افراد کی تعداد مٹھی بھر سے زیادہ نہیں۔ لیکن آج لاکھوں افراد نے ان مظاہروں میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ بحرین کی اکثر عوام انقلاب کی حامی ہے۔ 

مظاہرین نے آل خلیفہ رژیم کی سرنگونی، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور سعودی فورسز کا فوری طور پر ملک سے انخلاء کا مطالبہ کیا۔ آل خلیفہ حکومت کی فورسز نے ماضی کی طرح منامہ میں القدم کے قریب ان مظاہرین پر دھاوا بول دیا جو خود کو پرل اسکوائر (میدان اللولوء) پنچانا چاہتے تھے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق آج عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی ہزاروں افراد نے بحرینی عوام کے حق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عرب لیگ کی اگلی نشست میں بحرین کا مسئلہ زیر بحث لایا جائے۔ مظاہرین نے عراق اور بحرین کے عوام کو ایک قوم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سیکورٹی فورسز فوری طور پر بحرین سے نکل جائیں۔
آیت اللہ عیسی قاسم نے الدراز میں مسجد امام صادق ع میں نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام ہر گز اس ملک میں ایک قبیلے کی دوسرے قبیلوں پر حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے عوامی مظاہروں کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے مظاہرین کو پرامن رہنے کی تاکید کی۔


خبر کا کوڈ: 144277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/144277/بحرین-میں-ملک-گیر-مظاہرے-آیت-اللہ-عیسی-قاسم-بھی-مظاہرین-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org