QR CodeQR Code

25 مارچ امریکہ کے منحوس شکنجہ سے پاکستان کی آزادی کا دن ثابت ہو گا، ایم ڈبلیو ایم

10 Mar 2012 14:42

اسلام ٹائمز:عوامی رابطہ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ محب وطن شیعیان حیدرکرارؑ جو کہ ازل سے باطل اور اس کی عیاریوں کو پہچانتے ہیں اور اس کی ماضی کی تمام سازشوں کو ناکام بناتے آئے ہیں، اس بار بھی امریکی و اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ نشتر پارک کراچی میں پچیس مارچ کو منعقد ہونے والے شیعیان حیدر کرار کے عظیم الشان اجتماع قرآن و اہلبیت ؑ کانفرنس کے حوالے سے جاری عوامی رابطہ مہم کے تحت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جامع مسجد و امام بارگاہ دربار حسینی ملیر برف خانہ، خوجہ مسجد کھارادر، جامع مسجد نورایمان، جامع مسجد باب النجف و دیگر جامع مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کے موقع پر عوامی رابطہ کیمپ لگائے گئے۔ اس موقع پر کانفرنس کے حوالے سے اسٹیکرز، ہینڈ بلز تقسیم کیے گئے اور اعلانات بھی کئے گئے، جب کہ لوگوں کی کثیر تعداد نے کانفرنس کے حوالے سے کیمپوں کا دورہ کرکے برادران کے حوصلوں کو جلا بخشتے ہوئے کانفرنس میں اپنی بھرپور شرکت کا اعادہ کیا اور اس حوالے سے ڈونیشن بھی دیا۔

عوامی رابطہ کیمپ کا دورہ کرنے والے لوگوں کو منتظمین نے کانفرنس کی اہمیت اور مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی صیہونیت جو کہ اب حضرت امام مہدی آخر الزمان ( عج ) کی عالمی تحریک مہدویت کے سامنے کھل کر آچکی ہے اور دنیا بھر کے مستضعفین اور حقیقی منتظرین امام مہدی ؑ سے برسر پیکار ہوچکی ہے اور اس سلسلے کی ایک کڑی مملکت خداداد پاکستان میں اپنے مقامی نمک خوار ایجنٹوں کے ذریعے مظلوم شیعیان حیدر کرارؑ کی نسل کشی اور پاکستان کے سنی شیعہ مسلمان جس کے درمیان قائم مثالی وحدت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، تاکہ عالمی اسلامی بیداری کی لہر کے اثرات کو پاکستانیوں سے دور رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن فرقہ واریت پھیلا کر مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کرنا چاہتا ہے، مگر ہم محب وطن شیعیان حیدرکرارؑ جو کہ ازل سے باطل اور اس کی عیاریوں کو پہچانتے ہیں اور اس کی ماضی کی تمام سازشوں کو ناکام بناتے آئے ہیں، اس بار بھی امریکی و اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، پچیس مارچ کو نشتر پارک کراچی میں ہونے والی عظیم الشان قرآن و اہلبیت ؑ کانفرنس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور انشاء اللہ پچیس مارچ کا دن شیطان بزرگ امریکہ و عالمی صیہونیت کے منحوس شکنجہ سے پاکستان کی آزادی کا دن ثابت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 144407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/144407/25-مارچ-امریکہ-کے-منحوس-شکنجہ-سے-پاکستان-کی-آزادی-کا-دن-ثابت-ہو-گا-ایم-ڈبلیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org