QR CodeQR Code

مہران بینک اسکینڈل میں الزامات ثابت ہونے پر مسلم لیگ ن عدالت جائے گی، رانا ثناء اللہ

10 Mar 2012 15:18

اسلام ٹائمز:پولیس کالج سہالہ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت ملکی اداروں کو لوٹنے والے مہران بینک اسکینڈل کا واویلا مچا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت مہران بینک اسکینڈل کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، کرپٹ لوگ چاہتے ہیں کہ مہران بینک معاملہ کو الجھا دیا جائے، زرداری کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس کالج سہالہ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ووٹر لسٹیں مکمل نہ ہونے کے باعث قبل از وقت انتخابات نہیں ہو سکتے، آئندہ عام انتخابات میں قوم چوروں کو بے نقاب کرے گی، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سہالہ پولیس اسٹیشن میں سیکورٹی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ستتر لاکھ روپے کے گرانٹ کا اعلان کر دیا ہے، چار سالوں میں سولہ ہزار افراد پولیس میں بھرتی کیے، دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے پنجاب کے سو پولیس اسٹیشنوں کو ماڈل پولیس اسٹیشن بنایا جائے گا۔





خبر کا کوڈ: 144421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/144421/مہران-بینک-اسکینڈل-میں-الزامات-ثابت-ہونے-پر-مسلم-لیگ-ن-عدالت-جائے-گی-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org