QR CodeQR Code

ملک میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو نظر لگ گئی

10 Mar 2012 15:50

اسلام ٹائمز:اسٹیٹ بینک کی جانب سے 24 فروری سے 2 مارچ پر مشتمل اعداد وشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر مزید 8 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی کمی سے 16 ارب 33 کروڑ ڈالر رہ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو نظرلگ گئی ہے اور بہار کے موسم میں بھی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر خزاں کی لپیٹ میں رہے۔ مرکزی بینک کے ذخائر 12 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 24 فروری سے 2 مارچ پر مشتمل اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر مزید 8 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی کمی سے 16 ارب 33 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 16 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 89 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ 18 جون2010 کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی یہ کم ترین سطح ہے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 64 لاکھ ڈالر اضافے سے4 ارب43 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔


خبر کا کوڈ: 144430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/144430/ملک-میں-غیرملکی-زرمبادلہ-کے-ذخائر-کو-نظر-لگ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org