QR CodeQR Code

رحمن ملک کا طاہر محمود اشرفی سے ٹیلیفونک رابط، اہلسنت و الجماعت پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا

11 Mar 2012 17:29

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے طاہر محمود اشرفی سے کہا کہ یہ سب کچھ کیسے ہوا تحقیقات کی جا رہی ہیں، طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی وضاحت سے غلط فہمی دور ہو گئی ہے


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے دفاع پاکستان کونسل کے رہنما حافظ طاہر محمود اشرفی سے ٹیلیفونک رابط کیا ہے اور اس گفتگو میں انہوں نے اہلسنت و الجماعت (کالعدم سپاہ صحابہ) پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ یہ نوٹی فیکشن کس طرح جاری ہو گیا۔ اتوار کے روز وفاقی وزیز داخلہ رحمان ملک نے حافظ طاہر اشرفی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کو ئی پابندی نہیں لگائی اور اس حوالے سے جاری ہونیوالا نوٹیفیکیشن جعلی ہے ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ سب کچھ کیسے ہوا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انکی رحمان ملک سے بات ہوئی ہے کہ وزارت داخلہ نے کوئی پابندی لگائی اور نہ ہی ایسا کوئی نوٹیفکیشن انکے علم میں ہے۔ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور وزارت داخلہ کے حکام اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ رحمان ملک کی بروقت وضاحت سے غلط فہمی دور ہو گئی ہے۔ دوسری جانب مذہبی حلقوں نے رحمان ملک کے دوغلے رویے کی مذمت کی ہے۔ مذہبی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ رحمان ملک کی شخصیت کھل کرسامنے آ چکی ہے کہ یہ جھوٹوں کا سردار ہے اور ان کی شخصیت پر اعتماد کرنا یا ان کی باتوں میں آنا بے وقوفی ہے۔


خبر کا کوڈ: 144763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/144763/رحمن-ملک-کا-طاہر-محمود-اشرفی-سے-ٹیلیفونک-رابط-اہلسنت-الجماعت-پر-پابندی-کے-نوٹیفکیشن-کو-جعلی-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org