0
Sunday 11 Mar 2012 18:31

جنازوں پر دہشت گردی کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں، رحمن ملک

جنازوں پر دہشت گردی کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں، رحمن ملک
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں وزیر مملکت اقلیتی امور اکرم مسیح گل کی والدہ کے انتقال پر وزیراعظم کے ہمراہ تعزیت کے بعد میڈیا سے مختصر غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں مگر پوری قوم انکی اس سازش کو ناکام بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں نماز جنازہ پر دہشت گردی کرنیوالے انسان نہیں بلکہ درندے اور کرائے کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان میں بات چیت کے ذریعے امن وامان قائم کریں گے، بلوچستان صورتحال پر مجوزہ کل جماعتی کانفرنس کے بارے میں میٹنگ ہو رہی ہے حکومت بلوچستان کے مسئلہ کے حل کیلئے ہر محاذ پر کام کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ آغاز حقوق بلوچستان پیکیج سے ہی بلوچوں کو حقوق ملیں گے اور حکومت انکے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے اور پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہر صورت شکست دینگے، اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ نے بلایا تو ضرور جا کر حقائق بتاؤنگا۔ رحمن ملک نے کہا کہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں جلد ہی ملک سے دہشت گردی خاتمہ کر دیا جائے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 144770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش