0
Sunday 11 Mar 2012 19:35

افغانستان، امریکی فوجی کی بلااشتعال اندھا دھند فائرنگ، 16 افغان شہری جاں بحق

افغانستان، امریکی فوجی کی بلااشتعال اندھا دھند فائرنگ، 16 افغان شہری جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں امریکی فوجی کی اندھا دھند فائرنگ سے سولہ افغان شہری جاں بحق ہو گئے، واقعہ کے بعد امریکی فوجی کو حراست میں لے لیا گیا۔ قندھار کے گورنر کے مطابق ایک امریکی فوجی نے ملٹری بیس کے باہر بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے سولہ افغان شہری جاں بحق ہو گئے۔ ایساف نے بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ میں ملوث فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور افغانستان میں تعینات امریکی فوج معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں اشتعال پھیل گیا ہے۔ یاد رہے کہ بگرام بیس پر قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف افغان بھر میں احتجاج جاری ہے، جس میں امریکی فوج کی فائرنگ سے اب تک تیس افغان شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پریس ٹی وی کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع پنجوائی میں قائم امریکی بیس سے ایک امریکی فوجی باہر نکلا اور اپنی رائفل سے عوام پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے 16 شہری جان بحق اور 45 دیگر زخمی ہو گئے۔ نیٹو نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ میں ملوث امریکی فوجی اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ قندھار کے گورنر توریالی ویسا نے بهی فائرنگ سے 16 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے کی صورتحال کشیده ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 144783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش