0
Monday 12 Mar 2012 01:14

کشمیر، سرینگر بارہموالہ شاہراہ پر خونیں رقص جاری

کشمیر، سرینگر بارہموالہ شاہراہ پر خونیں رقص جاری
اسلام ٹائمز۔ سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر گذشتہ نصف ماہ کے دوران ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران ۵ افراد ہلاک جبکہ دیگر ڈیڑھ درجن افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ اس دوران ٹریفک پولیس نے تقریباً ۳۷۰ چالان بھی کئے اور نصف درجن گاڑیوں کو ضبط بھی کیا گیا، کشمیر نیوز سروس کے مطابق سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ناربل سے سنگرامہ تک گذشتہ ۱۸ دنوں کے دوران ٹریفک کے مختلف حادثات میں ۵ افراد جاں بحق ہوئے جن میں اعجاز احمد گنائی ساکنہ ڈانگر پورہ، رمیز رسول ساکنہ آرم پورہ سوپور، بشیر احمد وگے ترہگام پٹن، عاشق احمد آلائی ژانہ بل میر گنڈ اور غلام نبی بٹ عمر پورہ تارزو شامل ہیں، اس دوران پولیس اور ٹریفک اہلکاروں نے حادثات پر قابو پانے کیلئے مشترکہ مہم شروع کی جس کے دوران اس شاہراہ پر تیز رفتاری سے گاڑیوں چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
 
اس دوران پٹن ٹریفک پولیس نے مختلف کارروائیاں میں تین سو موٹر گاڑیاں اور ایک میٹاڈار کو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ضبط کیا جبکہ قوانین پر عمل نہ کرنے کے سلسلے میں ٹریفک پولیس پٹن نے اس مدت کے دوران ۳۰۰ کمپونڈ چالان اور ۷۰ کوٹ چلان بھی کئے، ادھر ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے اتوار کو اسی شاہراہ پر کئی جگہوں پر اپنے اسکارڈ تعینات کئے تھے جنہوں نے ٹریفک قوانین پر عمل آوری نہ کرنے والے ڈرائیوروں اور تیز رفتاری سے گاڑیوں چلانے کی پاداش میں ۱۸۰۰ روپے کا جرمانہ وصول کیا، ادھر ٹریفک منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ یہ مہم جاری رہے گی جبکہ ڈرائیوروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل آوری کریں اور تیز رفتاری سے گاڑیاں اس شاہراہ پر نہ بھگائیں تاکہ مسافروں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 144808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش