0
Monday 12 Mar 2012 01:24

بلوچستان پر امریکی قرارداد بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، شیری رحمان

بلوچستان پر امریکی قرارداد بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں تعینات پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے امریکی ایوان نمائندگان کو خط لکھا ہے جس میں بلوچستان بارے امریکی ایوان میں قرارداد پر اظہار تشویش کیا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان پر امریکی قرارداد اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ایسی قراردادوں سے پاک امریکہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کو خط لکھا ہے جس میں بلوچستان پر پیش کی گئی قرارداد کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ خط کے متن میں شیری رحمان نے امریکی ایوان نمائندگان میں رکن کانگریس روہرا بیکر کی جانب سے بلوچستان سے متعلق پیش کی گئی قرارداد پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف پاک امریکا تعلقات کو خراب ہوتے ہیں بلکہ بداعتمادی میں مزید اضافہ ہوتا ہے
خبر کا کوڈ : 144899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش