QR CodeQR Code

پشاور خودکش حملہ، 12 افراد کی تدفین، مقدمہ تحریک طالبان کیخلاف درج

12 Mar 2012 02:01

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق بڈھ بیر میں جاری سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے ۱۲ افراد کی تدفین کر دی گئی ہے، جبکہ دھماکہ کا مقدمہ تحریک طالبان کیخلاف درج کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق بڈھ بیر خودکش حملے میں ۱۵ افراد لقمہ اجل بنے، جن کی نعشیں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کی گئیں، نعشیں شناخت ہونے کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں جہاں سے ان کو آبائی علاقوں میں لے جایا گیا، جاں بحق ہونے والے افراد میں ۱۲ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بڈھ بیر میں ادا کر دی گئی جس کے بعد شہداء کو سپردخاک کر دیا گیا، اس موقع پر پورا علاقہ سوگوار جبکہ ہر آنکھ اشک بار تھی، واضح رہے کہ دھماکے میں ۳۵ سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

دوسری جانب بڈھ بیر خودکش دھماکے کی ایف آئی آر کالعدم تحریک طالبان کے خلاف درج کرلی گئی جبکہ ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقے میں سرچ آپریش کے دوران ۱۵ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق بڈھ بیر خودکش دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ بڈھ بیر میں کالعدم تحریک طالبان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات ۳۰۲، ۳۲۴ کے تحت درج کی گئی ہے۔ جبکہ بڈھ بیر میں جاری سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے ۱۵مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 144910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/144910/پشاور-خودکش-حملہ-12-افراد-کی-تدفین-مقدمہ-تحریک-طالبان-کیخلاف-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org