QR CodeQR Code

پی ٹی آئی میں اختلافات سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں،شاہ محمود قریشی

12 Mar 2012 13:10

اسلام ٹائمز:نجی ٹی وی کو پارٹی قیادت میں اختلاف سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کہ پارٹی قیادت سے کوئی اختلاف نہیں، نواز شریف سے احترام کا رشتہ ہے جو قائم رہے گا، اس حوالے سے عمران خان بخوبی آگاہ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت میں کوئی اختلافات نہیں، جان بوجھ کر ایسی افواہوں کو پھلایا جا رہا ہے جن کا کوئی سر پیر نہیں، اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی میں وہ اسی طرح کام کر رہے ہیں جس طرح پہلے کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین روز سے ننکانہ شریف میں جلسے جلوسوں میں شریک تھے۔ اس سے پہلے تمام پارٹی پروگراموں میں بھی شریک رہے ہیں۔ 

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت سے کوئی اختلاف نہیں، نواز شریف سے احترام کا رشتہ ہے جو قائم رہے گا، اس حوالے سے عمران خان بخوبی آگاہ ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف میں اپنی مرضی سے گئے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کا نواز شریف پر تنقید کرنا سیاسی ہے، جو ہر کوئی کر سکتا ہے تاہم سیاسی اور ذاتی تنقید میں فرق ہونا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 145000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/145000/پی-ٹی-آئی-میں-اختلافات-سے-متعلق-خبریں-گمراہ-کن-ہیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org